- الإعلانات -

گوگل کی گاڑی کا تخلیقی فالٹ سامنے آگیا

لاس اینجلس: گوگل کی بغیر ڈرائیورچلنے والی گاڑی کا تخلیقی فالٹ سامنے آگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق خود کارنظام اور بغیر ڈرائیورگاڑی کی بس کو ٹکر کے بعد گوگل کے سرپرستوں نے حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے گاڑی کا سافٹ وئیر تبدیل کردیا ہے۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

یہ حادثہ گزشتہ ماہ ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا تھا۔