- الإعلانات -

مائیکروسافٹ کی اب تک کی سب سے بہترین ڈیوائس

مائیکروسافٹ کی اب تک کی سب سے بہترین قرار دی جانے والی ڈیوائس آئندہ ماہ فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

مائیکروسافٹ کے ہولو لینس نامی ہولو گرافک رئیلٹی ہیڈسیٹ کو 30 مارچ کو ڈویلپرز کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

ڈویلپرز اس ہیڈسیٹ کے لیے اپلیکشنز اور گیمز کی تیاری کا پہلا موقع حاصل کرسکیں گے اور ہولوگرافک کمپیوٹر تصاویر کو پہننے والے ماحول میں دیکھنے کا انوکھا تجربہ حاصل کرسکیں گے۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے پیر کو اعلان کیا کہ اس کے ہولوگرافک ہیڈسیٹک کا ڈویلپمنٹ ایڈیشن آئندہ ماہ کے آخر میں 3 ہزار ڈالرز کے عوض فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

یہ ورژن عام صارفین کی بجائے سافٹ ویئر ڈیزائنر کے لیے ہے تاکہ وہ اس ڈیوائس کو آزما کر اس کے لیے بہتر ایپس تیار کرسکیں۔ ہولو لینس کے ذریعے صارفین اسکائپ کمیونیکشن ایپ کے ہولوگرافک ورژن کا مزہ لے سکیں گے اور دنیا کے ہولو ٹور کا تجربہ بھی کرسکیں گے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس ڈیوائس کا تجربہ لوگ بھلا نہیں سکیں گے اور انہیں گیمز کھیلنے کا ایسا مزہ کہیں اور نہیں مل سکے گا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے فیس بک کی کمپنی اوکیولوس کے ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ رفٹ کو بھی مارچ کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے جبکہ ایچ ٹی سی کی ایسی ہی ڈیوائس اپریل میں سامنے آئے گی۔