- الإعلانات -

لپسٹک لگانے والی روبوٹ

اسلام آباد :  غیر ضروری روبوٹس کی ملکہ کی ویڈیوز نے آج کل انٹرنیٹ پر کافی دھوم مچا رکھی ہے۔کچھ دن پہلے کی ہی بات ہے کہ لپسٹک لگانے والی روبوٹ کی ویڈیو فیس بک پر وائرل ہوئی تھی لیکن وہ ان کی کچھ ایجادات میں سے صرف ایک ہے۔چند اور ایجادات میں لوگوں کو جگانے والا روبوٹ اور تالیاں بجانے والا روبوٹ بھی ہے۔ویڈیوز کے وائرل ہونے کی اصل وجہ یہ نہیں کہ ایسے روبوٹس پہلے نہیں بنے بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ یہ ویڈیوز مزاحیہ انداز میں پیش کی جا رہی ہیں۔موجد کا کہنا ہے کہ وہ کوئی انجینئر نہیں لیکن یہ ایک کمی انہیں ایسی چیزیں ایجاد کرنے سے روک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پسندیدہ روبوٹ وہ ہے جو کہ ان کی سب سے نئی ایجاد بھی ہے جو کہ تالیاں بجانے والا روبوٹ ہے