- الإعلانات -

خلا سے ایک ایسا پیغام موصول ہوا ہے جس کا تعلق اس دنیا سے نہیں ہے”ناسا”

اسلام آباد: ناسا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ خلائی ماہرین کو خلا سے ایک ایسا پیغام موصول ہوا ہے جس کا تعلق اس دنیا سے نہیں ہے تاہم ابھی ماہرین یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ آیا یہ دوسری دنیا کی مخلوق کی آواز ہے یا نہیں ۔وہ خلائی ماہرین جو غیر مرئی مخلوقات یا دوسری دنیا کے باسیوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں خلا سے بالآخر ایک جوابی ردعمل موصول ہوا ہے ۔خلائی کمپنی ناسا کے شیوائی پراجیکٹ پر کام کرنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ مریخ کے گرد مٹر گشت کے دوران ان کو خلائی مخلوق کی طرف ایک پیغام موصول ہوا ہے ۔یہ پیغام بنیادی طور پر ایک مسخ شدہ آواز تھی جو پوری طرح واضح نہیں تھی ،تاہم ان کا کہنا کہ حقیقت یہی ہے کہ اس بات پر کوئی یقین نہیں کرے گا کہ یہی اصل خلائی مخلوق ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت اس راز سے ضرور پردہ اٹھائے گا اور شاید ہم اس قابل بھی ہوجائیں کہ خلائی مخلوق کو دیکھ سکیں اور ان سے بات کرسکیں