- الإعلانات -

اپنا password تبدیل کریں

اگر تو آپ کا پاس ورڈ [email protected] یا [email protected] ہے تو اسے فوری طور پر بدل دیں۔

یہ انتباہ ایک انٹرنیٹ سیکیورٹی گروپ ریپڈ 7 نے جاری کی ہے جس نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران آن لائن ہیکرز کی نظر میں سب سے آسان پاس ورڈز پر تحقیق کی۔

اس تحقیق کے دوران ریپڈ 7 نے لوگوں کی جانب سے منتخب کیے جانے والے پاس ورڈز کی بجائے یہ فیصلہ کیا کہ ہیکرز آخر اس کے لیے کیا الفاظ سمجھاتے ہیں۔

نتائج انتہاءیچونکا دینے والے تھے اور یہ بات سامنے آئی کہ ہیکرز کی جانب سے سب سے پہلے آزمائے جانے والے 10 پاس ورڈز مضحکہ خیز حد تک سادہ ہوتے ہیں جیسے ‘admin’، ‘ x ‘ اور ‘1’۔

کسی کے آن لائن اکاﺅنٹ تک رسائی کا آسان ترین راستوں میں سے ایک پاس ورڈ کا اندازہ لگانا ہوتا ہے اور ہیکنگ سافٹ ویئر سب سے عام کو ہی پہلے آزما کر دیکھتے ہیں۔

عام طور پر صارفین ایک ہی پاس ورڈ کو مختلف اکاﺅنٹس کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ایک بار ہیکرز کو کامیابی مل جائے تو وہ دیگر متعدد اکاﺅنٹس پر بھی قابض ہوسکتے ہیں۔