- الإعلانات -

یوٹیوب کا فیس بلورنگ فیچر

یوٹیوب نے اپنے فیس بلورنگ فیچر کو توسیع دیتے ہوئے اب صارفین کو حرکت کرتی چیزوں کو دھندلانے کی سہولت فراہم کردی ہے۔

یوٹیوب پر کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے بعد آپ اس نئے فیچر تک رسائی نیو کاسٹیوم بلورنگ ٹول کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں جو بلورنگ ایفکٹس کے اندر موجود ہے۔

آپ وہاں جاکر کسی بھی چیز کے اوپر ایک باکس بناسکتے ہیں جو اسے دھندلا کردے گا اور پھر یوٹیوب خود دیکھے گا کہ وہ شے یا آدمی ویڈیو میں کہاں تک حرکت کرتا رہا ہے اور اس کے مطابق اسے بلور کردے گا.