- الإعلانات -

سام سنگ گلیکسی S7 ایک خریدنے پر دوسرا مفت دینے کا اعلان

دبئی: سام سنگ الیکٹرونکس کی طرف سے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں صارفین کے لیے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین ایک سام سنگ گلیکسی S7 ایک خریدنے پر دوسرا مفت حاصل کر سکیں گے, متحدہ عرب امارات میں رہنے والے موبائل صارفین کے لیے سام سنگ گلیکسی S7 نے خوشخبری سناتے ہوئے ایک سام سنگ گلیکسی S7 ایک خریدنے پر دوسرا مفت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ سام سنگ الیکٹرونکس کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب میں صارفین کے لیے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین ایک سام سنگ گلیکسی S7 ایک خریدنے پر دوسرا مفت حاصل کر سکیں گے ۔ کمپنی کی طرف سے دو فلیگ شپ ڈیوائس سام سنگ S7 اور سام سنگ S7edge متعارف کروائے گے ۔ سام سنگ گلف الیکٹرونکس میں آئی ٹی اور موبائل ڈویژن کے ہیڈ طارق سباگھ کا کہنا تھا کہ سمارٹ فونز بارہ مارچ دو ہزار سولہ کو مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے ۔ طارق سباگھ کا مزید کہنا تھا کہ نئے سمارٹ فونز کا سب سے عمدہ فیچر اس کا کیمرہ ہے جو آٹو فوکس ٹیکنالوجی سے لیس ہے ۔