- الإعلانات -

امریکی شہری سیلفی لینے کے شوق میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

نیویارک : امریکہ میں ایک شخص پستول کیساتھ سیلفی لینے کے شوق میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ایک شخص اپنی دوست کے ساتھ پستول ہاتھ میں لیے سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق ایک خاتون اور اس کے دوست نے کئی بار گولیوں سے بھری پستول لے کر ساتھ سیلفیز بنوائیں اور اس دوران وہ شخص کئی بار پستول گولیوں سے خالی کرتا اور بھرتا رہا جبکہ اس عمل میں پستول سے گولیاں نکالتے وقت ایک گولی اسی میں رہ گئی اور اس کے دوست نے سمجھا کہ اب پستول میں گولی نہیں جس پر اس نے پستول کا ٹریگر دبا دیا اور اس میں موجود گولی چل گئی اور وہ موقع بھی ہلاک ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 43 سال تھی۔