- الإعلانات -

بھوت نما ‘ آکٹوپس ‘ دریافت

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی ریاست ہوائی کے قریب سمندر کی تہہ میں ایک نیم شفاف ’بھوت نما‘ آکٹوپس دریافت کیا ہے جو ’یقینی طور‘ پر ایک نئی نسل ہے۔

یہ آکٹو پاڈ کو نیکر جزیرے کے پاس تقریباً چار کلومیٹر گہرائی میں آبدوز جیسی پانی میں چلنے والی گاڑی کے ذریعے دریافت کیا گیا۔

نیشنل اوشینک اینڈ ایٹماسفیرک ایڈمنسٹریشن یعنی’این او اے اے‘ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اتنی گہرائی میں بغیر پروں کے آکٹوپس کا ہونا ایک ریکارڈ ہے۔

اس آبی مخلوق کو پہلے ہی ’کیسپر‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔ کیسپر ایک کارٹون میں بھوت کا کردار ہے۔

اس آکٹوپس میں رنگ کے خلیے کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ہلکے رنگوں میں دکھائی دے رہا ہے۔

این او اے اے کے مائکل ویکیونی نے اسے ’غیر معمولی چھوٹا آکٹوپس‘ کہتے ہوئے بتایا کہ ’یہ یقینی طور پر ناقابل بیان نسل ہے۔‘

سمندر کی طے میں دو طرح کے آکٹوپس ہوتے ہیں۔ ایک کیریٹ یعنی بنا پروں کے آکٹوپس اور دوسرے ’ڈمبو‘ یعنی پروں والے آکٹوپس۔

مائکل ویکیونی کا کہنا ہے کہ ’کیسپر کو دیکھنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ یہ اتنی گہرائی میں پروں والے کسی آکٹوپس کا پہلا مشاہدہ ہے۔‘