- الإعلانات -

مائیکروسافٹ نے اسکائپ کی ٹی وی ایپ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

نیویارک : مائیکروسافٹ نے اسکائپ کی ٹی وی ایپ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق اسکائپ بلاگ پر جاری بیان میں کہاگیا کہ صارفین کی جانب سے اسکائپ کو استعمال کرنے کا انداز بدل چکا ہے اور اب بیشتر افراد اسے کسی موبائل ڈیوائس پر استعمال کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی چیز کو مدنظر رکھ اس اپلیکشن کو رواں سال جون سے تمام اسمارٹ ٹی وی ماڈلز سے ختم کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔