- الإعلانات -

جرمن عدالت نے فیس بک کے لائک بٹن کو غیر قانونی قرار دے دیا

برلن :  ایک جرمن عدالت نے مختلف کاروباری ویب سائٹس پر فیس بک کے لائک بٹن کی موجودگی کو جرمنی میں تحفظ صارف قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈسلڈورف شہر کی ایک عدالت نے ملبوسات کے ایک بڑے کاروباری ادارے ’پیک اینڈ کلوپن برگ‘ کی ویب سائٹ پر فیس بک کے لائک بٹن کی موجودگی جرمنی میں صارفین کے نجی کوائف کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس سلسلے میں عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ متعدد ای کامرس ویب سائٹس فیس بک سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار صارفین کو بتائے بغیر استعمال کرتی ہیں۔