- الإعلانات -

2020ءمیں ایپل 7 نئے آئی فون ریلیز کرے گا، صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی کمپنی ’ایپل‘ نے 2020ءمیں 7نئے آئی فون ماڈلز متعارف کروانے کا عندیہ دے دیا ہے جن میں 3فائیو جی ماڈلز ہوں گے جبکہ ان میں آئی فون ایس ای 2بھی شامل ہو گا جس کا ایپل کے صارفین کو طویل عرصے سے انتظار ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ان 7آئی فونز میں آئی فون ایس ای 2فور جی، آئی فون 12فور جی، آئی فون 12پرو فور جی، آئی فون 12پرو فائیو جی، آئی فون 12پرو پلس فور جی، آئی فون 12پرو پلس فائیو جی اور آئی فون 12پرو میکس فائیو جی شامل ہوں گے۔

ممکنہ طور ر آئی جی ایس ای 2فور جی میں 5.1انچ ایل سی ڈی سکرین اور سنگل بیک کیمرا، آئی فون 12فور جی میں 6.1انچ ایل سی ڈی سکرین اور ڈبل بیک کیمرا، آئی فون 12پرو فور جی میں 5.4انچ او ایل ای ڈی سکرین اور ڈبل بیک کیمرا، آئی فون 12پرو فائیو جی میں 5.4انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور ڈبل بیک کیمرا، آئی فون 12پرو پلس فور جی میں 6.1انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے، ٹرپل بیک کیمرا اور ٹائم آف فلائٹ سنسنگ جیسے فیچرز دیئے جائیں گے۔ آئی فون 12پرو پلس فائیو جی میں 6.1انچ او ایل ای ڈی سکرین، ٹرپل کیمرا سیٹ اپ اور ٹائم آف فلائٹ فیچرز، آئی فون 12پرو میکس فائیو جی میں 6.1انچ او ایل ای ڈی پینل، ٹرپل کیمرا سیٹ اپ اور ٹائم آف فلائٹ فیچرز مہیا کیے جائیں گے۔

آئی فون ایس ای 2کو 2016ءمیں ریلیز کیا گیا تھا اور اب طویل انتظار کے بعد مارچ 2020ءمیں اسے مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔ اس کے مذکورہ فیچرز کے ساتھ ساتھ اس میں ایپل کی جدید ترین اے 13چِپ(Chip) اور ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ ری کگنیشن مہیا کی جائیں گی۔تجزیہ کار منگ شی کا کہنا ہے کہ اس ماڈل کی قیمت ممکنہ طور پر 399ڈالر (تقریباً 62ہزار روپے)ہو گی۔