- الإعلانات -

آواز کی رفتار سے زیادہ تیز اڑنے والا بے آواز سپرسانک طیارہ

آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے پرواز کی صلاحیت رکھنے والے امریکا کے خلائی ادارے کے ناسا کے اسپیس طیارے ایکس 59 بہت جلد سپرسانک فلائٹس کو حقیقت بنادے گا۔

اس طیارے کو فائنل اسمبلی کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

ایکس 59 طیارہ کوائٹ سپرسونک ٹیکنالوجی سے لیس ہے جسے لاک ہیڈ مارٹن نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کی پہلی پرواز 2021 میں متوقع ہے۔

یہ ناسا کا تین دہائیوں کے بعد پہلا طیارہ ہے اور آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیز اڑنے پر بھی اس میں کوئی آواز نہیں ہوتی بلکہ لگ بھگ خاموش پرواز ہوتی ہے۔

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اس طیارے کو فائنل اسمبلی کے کلیئر کردیا گیا ہے اور اب اس میں سسٹمز کی تنصیب ہوگی۔

اس کی پہلی آزمائشی پرواز 2020 میں ہوگی جبکہ کمرشل بنیادوں پر یہ 2021 میں کام کرنا شروع کردے گا۔

ناسا کے مطابق سپرسانک رفتار سے پرواز کے باوجود اس کی آواز ایک گاڑی کے دروازے کو بند کرنے سے زیادہ نہیں ہوتی اور یہ 55 ہزار فٹ کی بلندی پر 940 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکے گا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ آواز کی رفتار 767 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔