- الإعلانات -

آئی فون 7 پلس کی تصویر لیک

ایپل کے رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے ممکنہ فلیگ شپ اسمارٹ فون آئی فون 7 پلس کی پہلی مبینہ تصویر لیک ہوکر سامنے آگئی ہے جس میں اس کا سب سے بڑا فیچر بھی نظر آرہا ہے۔

یہ تصویر چین کی ایک ویب سائٹ نے لیک کی ہے جس میں ڈوئل لینس کیمرہ فون کے بیک پر نظر آرہا ہے۔

اس تصویر سے ان افواہوں کی تصدیق ہوتی ہے کہ آئی فون سیون پلس ڈوئل کیمرہ لینس ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔
یہی تصاویر ایک تائیوان سے تعلق رکھنے والے بلاگ نے بھی لیک کی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کیمرہ آئی فون سیون پلس کا حصہ ہوگا اور کیمرے کے لینسز مختلف سائز کے ہوں گے۔
خیال رہے کہ آئی فون سیون میں ایپل کی جانب سے ڈیزائن سمیت متعدد تبدیلیاں کیے جانے کا بھی امکان ہے جس کی اطلاعات وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہتی ہیں تاہم ان کی حتمی تصدیق یہ دونوں فونز متعارف کرائے جانے کے بعد ہی ہوسکے گی۔