- الإعلانات -

پاکستان میں بھی آواز اور تصاویر پر مبنی نیوی گیشن سسٹم متعارف کرادیا ہے

گوگل نے آخر کار پاکستان میں بھی آواز اور تصاویر پر مبنی نیوی گیشن سسٹم متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے استعمال کنندہ اپنا راستہ تلاش کرسکیں گے۔جی پی آر ایس اور رئیل ٹائم لوکیشن کے تحت یہ نظام آپ کو خودکار انداز میں منزل پہنچانے کے لیے ہدایات دیتا ہے اور اس موڑ در موڑ احکامات آواز کے ذریعے سنے جاسکتے ہیں فی الحال اس کا بی ٹا ورڑن لانچ کیا گیا ہے اور کسی بھی اینڈروئڈ فون پر اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس سے پہلے کا سسٹم گوگل اسٹور پر دستیاب تھا جس میں صرف بنیادی فیچرز تھے اور وائس گائیڈینس کی سہولت موجود نہیں تھی۔ اب اس ایپ میں بہت بہتری کی گئی ہے۔ فون کا اسکرین نیوی گیشن لانچ کرنے کے بعد روشن رہتا ہے اور وائس کمانڈ یوزر کو ٹریفک، موڑ اور دیگر تفصیلات سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔اگر ڈرائیور غلط موڑ لیتا ہے تو نیوی گیشن سسٹم ازخود الرٹ کرتا ہے۔ اگرچہ ایک عرصے سے یہ دنیا کے کئی ممالک میں عام استعمال ہورہا ہے لیکن اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے انٹرنیٹ کنیشن ، فون انٹرنیٹ کنیکشن اور وائی فائی سے ایکٹو کیا جاسکتا ہے۔