- الإعلانات -

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں ”اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد, امن مشنز کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

 نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کے موقع پر امن مشنز کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ پیر کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سیمینار سے خطاب کیلئے ڈائس پر آئے تو انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم امن مشنز میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں جس پر سیمینار کے تمام شرکاءنے کھڑے ہو کر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا