- الإعلانات -

موبائلز فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار کے پاکستان میں 15سال مکمل

)موبائلز فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار کو پاکستان میں15سال مکمل ہو گئے ہیں۔ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عرفان وہاب خان نے کہا ہے کہ کمپنی نے پاکستان میں 4.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو ملک میں کی گئی سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان نے فائیو جی کے کامیاب ٹرائل کے حوالے سے حکومت کو 2.5ارب ڈالر کے ٹیکسز بھی ادا کئے ہیں ۔ سی او نے کہا کہ کمپنی ڈیجیٹلائزیشن اور جدت کی بانی ہے ، جس کے بڑھتے ہوئے صارفین کی تعداد 46ملین سے تجاوز کر چکی ہے ۔ عرفان وہاب خان نے مزید کہا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان نے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا کئے اور ٹیلی نار پاکستان ملک کا سب سے زیادہ سراہا جانے والا آجر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار نے فائیو جی کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، جس سے صارفین کو فائیو جی ٹیکنالوجی معیاری سہولیات دستیاب ہونگی