- الإعلانات -

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت بدعنوانی میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑے گی، چینی، آٹے اور آئی پی پیز اسکینڈل کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام وزراءنے پاور سیکٹر اسکینڈل تحقیقات کے بعد رپورٹ کو منظرعام پر لانے پر اتفاق کیا ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آٹے اور چینی بحران کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے اور رپورٹ کو منظرعام کرنے کا سہرا وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے اور 25 اپریل کو کمیشن کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد وہی ذمہ داروں کے خلاف سزا کا فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر ریلیف فورس فلاحی کاموں میں حکومت کا ساتھ دے گی