- الإعلانات -

گھر پر بیٹھے لوگوں کے لیے خوشخبری، گوگل نے اپنی ویڈیو کالنگ ایپ بالکل مفت کردی

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتوں میں معروف ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن ’زوم‘ کی پرائیویسی اور سکیورٹی کے حوالے سے بہت تحفظات سامنے آئے۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل کی طرف سے اپنی یہ سروس مفت کر دی گئی ہے تاکہ لوگوں کا زوم پر انحصار کم ہو اور لاک ڈاﺅن کے دوران محفوظ طریقے سے گھر پر بیٹھے کام کر سکیں۔ گوگل کی اس ایپلی کیشن پر کانفرنس میں کوئی بھی ایسا شخص شامل نہیں ہو سکے گا جسے لنک کے ذریعے دعوت نہ دی گئی ہو یا جسے ہوسٹ کی طرف سے منظوری نہ ملے۔ کوئی بھی اجنبی صارف اس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ ایپلی کیشن کا ویب سائٹ ورژن کسی پلگ اِن کے ساتھ کام ہی نہیں کرے گا اور موبائل فون صارفین کو گوگل میٹ کی آفیشل ایپلی کیشن ہی ڈاﺅن لوڈ کرنی ہو گی۔