- الإعلانات -

روٹر کی جگہ اب آسان سا پلگ، وائی فائی کنکشن کے مسائل کا حل

مگر آپ کو ایک مسئلے کا سامنا ضرور ہوتا ہوگا وہ یہ کہ وائی فائی روٹرز میں اکثر ری سیٹ بٹن نہیں ہوتے یا انہیں تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے اور انٹرنیٹ کنکشن میں مشکل ہونے پر آپ کو اٹھ کر ان کے پاس جانا پڑتا ہے۔

اور وہاں بٹن تو ملتا نہیں تو روٹر کے پلگ کو سوئچ بورڈ سے نکال کر پھر لگایا جاتا ہے تاکہ انٹرنیٹ کنکشن دوبارہ کام شروع کردے۔

یہ غیرضروری اور چڑچڑا بنا دینے والے مسئلے کا آسان حل ایک اسمارٹ پاور پلگ کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

یہ اسمارٹ پلگ خاص طور پر وائی فائی روٹر کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے اور یہ ایک کام کرتا ہے اور وہ یہ کہ آپ کے گھر کے انٹرنیٹ کنکشن اور بجلی کے سائیکل کو مانیٹر کرتا رہتا ہے تاکہ ان میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔

اور ہاں اگر کوئی مسئلہ ہو تو یہ خودکار طور پر وائی فائی روٹر کو ری سیٹ کردیتا ہے، یعنی اپنی جگہ سے ہلنے کی ضرورت نہیں، کوئی الرٹ نہیں، کسی ایپ میں لاگ ان ہوکر لانچ کرنے کی ضرورت نہیں وغیرہ وغیرہ۔

اس ڈیوائس کو ایک ویب پیج کے ذریعے سیٹ کیا جاتا ہے اور آپ وہ وقت سیٹ کرسکتے ہیں جس کے بعد یہ کسی مسئلے کی صورت میں روٹر کو ری سیٹ کرسکے۔

اس کو تیار کرنے والی کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے موڈیم اور روٹر کو اس پلگ سے منسلک کردیں تاکہ کسی مسئلے کی صورت میں یہ دونوں کو ری سیٹ کردے۔

تاہم بری خبر یہ ہے کہ اس کی قیمت 60 ڈالرز ہے، تاہم اگر وائی فائی کے مسائل کو دیکھا جائے تو اتنی زیادہ بھی نہیں۔