- الإعلانات -

دنیا کا پہلا فولڈ ایبل لیپ ٹاپ اب صارفین کے لیے دستیاب

اگر آپ فولڈایبل لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں تو ایسی ڈیوائس آخرکار اب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

جی ہاں اگر آپ فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی جگہ لیپ ٹاپ خریدنا چاہتے ہیں تو لیناوو کا تھنک پیڈ ایکس 1 فولڈ ضرور پسند آئے گا۔

اس کا کانسیپٹ ڈیزائن گزشتہ سال مئی میں متعارف کرایا گیا تھا اور رواں سال جنوری میں پر کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ رواں برس کے وسط میں صارفین اسے خرید سکیں گے۔

مگر کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں اسے فروخت کے لیے پیش کرنے میں تاخیر ہوگئی اور

اب کمپنی نے کہا ہے کہ تھنک پیڈ ایکس 1 فولڈ پری آرڈر میں دستیاب ہے۔

اس لیپ ٹاپ میں 13.3 انچچ کا لچکدار او ایل ای ڈی ٹچ اسکرن ڈسپلے دیا گیا ہے جو فولڈ ہونے پر 9.6 انچ کی 2 اسکرینوں میں تقسیم ہوجاتا ہے۔

لیپ ٹاپ میں اسٹین لیس اسٹیل فوئل بھی اندر دیا گیا ہے جو اسکرین کو خراشوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس کے اوپر بھی ایک خصوصی کوٹنگ کی گئی ہے۔

مگر اس کے باوجود یہ اسکرین اتنی نرم ہے کہ آسانی سے فولڈ اور ان فولڈ ہوجاتی ہے۔

کمل ان فولڈ شکل میں ایکس ون فولڈ ایک ٹیبلیٹ کی طرح بن جاتا ہے جس پر فلمیں دیکھی جاسکتی ہیں اور ویب براﺅزنگ کی جاسکتی ہے۔