- الإعلانات -

فری کال کرنے والی نئی ایپ متعارف

انٹرنیٹ اور موبائل فونز نے ہمارے رابطے کے طریقوں کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔ اب ہم اپنے پیاروں سے کسی بھی وقت رابطے کرنے صلاحیت اپنے ساتھ لیکر چلتے ہیں۔

لیکن یہ رابطے کبھی کبھار کافی مہنگے بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ تاہم ایک ایسی ایپ تیار کرلی گئی ہے جس سے کال ملانا بہت آسان اور بالکل مفت ہے۔

meucci نامی اس ایپ سے ناصرف آپ دیگر میوچی صارفین کو بلکہ دنیا بھر کے کسی بھی جی ایس ایم نیٹ ورک پر بھی کال کرسکتے ہیں۔

یہ ایپ گروپ کالز کو بھی سپورٹ کرتی ہیں اور ہاں یہ بالکل مفت ہے۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ جن لوگوں کو گروپ کالز میں شامل کیا جارہا ہے وہ میوچی صارف ہوں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ ان ایس ایم ایس اور دیگر سروسز کی طرح کالز کو مفت کرنے کی امید کرتے ہیں۔

گروپ کال کے لیے آپ کو صرف ایک گروپ میں لوگوں کو شامل کرنا ہے اور ٹیپ کرتے ہی تمام شامل کیے گئے لوگ کال میں شامل ہوجائیں گے۔

کمپنی کے سی ای او روبی کزنر کا کہنا ہے کہ گروپ کالنگ میں اکثر کالز ڈراپ ہوجاتی ہیں اور دیگر پریشانیاں بھی ہوتی ہیں لیکن ان کی ایپ میں ایسا نہیں ہوگا۔