- الإعلانات -

کوریا کی مشہور زمانہ کمپنی سام سنگ کے مالک کا انتقال ، انکی موت کی وجہ کیا بنی ؟ جانیے

اسمارٹ فونز اور الیکٹرونکس سامان بنانے والی معروف کورین کمپنی سام سنگ کے چیئرمین لی کُن ہی 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ لی کن ہی کے خاندان کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم یہ اطلاعات ہیں کہ وہ دل کے مریض تھے اسمارٹ فونز اور الیکٹرونکس سامان بنانے والی معروف کورین کمپنی سام سنگ کے چیئرمین لی کُن ہی 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

لی کن ہی کے خاندان کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم یہ اطلاعات ہیں کہ وہ دل کے مریض تھے. 2014 میں انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔1942میں پیدا ہونے والے لی نے سام سنگ کمپنی کے بانی اپنے والد کی وفات کے بعد 1987 میں کمپنی کی قيادت سنبھالی تھی۔

لی کی جانب سے قیادت سنبھالنے کے بعد سام سنگ نے تیزی سے ترقی کی اور انہوں نے اسے ایک مقامی کمپنی سے ایک بین الاقوامی کمپنی میں تبدیل کردیا جس نے ترقے کرتے ہوئے کمپنی کو آسمان پر پہنچا دیا، سام سنگ اسمارٹ فونز ،میموری چپ اور دیگر الیکٹرونکس آلات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی بن گئی۔فوربز میگزین کے مطابق لی کُن ہی 2009ء کے بعد سے کوریا کے امیر ترین شخص تھے اور ان کی دولت اندازاً 20 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔