- الإعلانات -

دنیا کا سستا اسمارٹ فون متعارف، قیمت صرف 99 روپے

بھارت میں دنیا کا سستا اسمارٹ فون متعارف، قیمت صرف 99 روپے
بھارت میں دنیا کا سستا اسمارٹ فون متعارف، قیمت صرف 99 روپے

بھارت میں نیموٹیل نامی ایک کمپنی نے 99 روپے کا اسمارٹ فون متعارف کروا کر دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون متعارف کروانے کا دعویٰ کر ڈالا۔

نیو دہلی: اسمارٹ فون کی دنیا میں بھارت کا ایک اور کارنامہ۔ نیموٹیل نامی ایک کمپنی نے دنیا کا سستا ترین اسمارٹ فون متعارف کروانے کا دعویٰ کر ڈالا۔ کمپنی پروموٹر مادھوا ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ان کا فون  نموٹیل اچھے دن  99 روپے میں دستیاب ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ریڈی اس سے قبل ایک بینک کے محکمہ ہوم لون میں مینیجر کے طور پر کام کر چکے ہیں

gg

کمپنی کے مطابق نموٹیل میں چار انچ کا ڈسپلے، انڈرائیڈ کا ورژن لولی پاپ، ایک جی بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج اسپیس موجود ہے۔ اس اسمارٹ فون کی پہلے قیمت 2999 رکھی گئی تھی تاہم اسے اب صرف 99 روپے کا کر دیا گیا ہے اور اسے آرڈر کر کے گھر منگوایا جا سکتا ہے۔ ڈیلیوری چارجز 199 روپے ہیں جو کہ فون کی قیمت سے زیادہ ہے۔ کمپنی اور اس کے پروموٹر دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ فون ہندوستان میں ہی بنایا گیا ہے ۔

– See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/337526#sthash.PZ33YYqe.dpuf