- الإعلانات -

دنیا کے سب سے سستے سمارٹ فون کی قیمت صرف 99 روپے رکھی گئی ہے

بنگلور  دنیا کا سب سے سستا ترین سمارٹ فون مارکیٹ میں فروخت کیلئے بہت جلد پیش کردیا جائے گا۔ ”نموٹیل اچھے دن“ نامی دنیا کے سب سے سستے سمارٹ فون کی قیمت صرف 99 روپے رکھی گئی ہے جبکہ آن لائن بکنگ کرانے کیلئے صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں۔
نیو انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سمارٹ فون کے پروموٹر مادھو ریڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کا سب سے سستا سمارٹ فون تیار کرلیا ہے جس کی قیمت 2 ہزار 999 روپے سے کم کرکے صرف 99 روپے کردی گئی ہے ۔ مادھو ریڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے سستے ترین سمارٹ فون نموٹیل اچھے دن کا ڈسپلے 4 انچ ہوگا جبکہ اس میں انڈرائیڈ کا ورژن 5 اعشاریہ 1لولی پاپ، 1 اعشاریہ 3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پروسیسر اور 1 جی بی ریم ہوگی ۔ موبائل فون کیلئے آن لائن آرڈرز لینے کا سلسلہ 17 مئی سے شروع کیا گیا جو 25 مئی تک جاری رہے گا ۔ نموٹیل اچھے دن کو آرڈر کر کے گھر پر بھی منگوایا جا سکتا ہے جس کے ڈیلیوری چارجز 199 روپے ہوں گے جو کہ فون کی قیمت سے بھی زیادہ ہیں۔فون کے پروموٹرنے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فون ہندوستان میں ہی بنایا گیا ہے۔