- الإعلانات -

ویڈیو کالنگ ایپ زوم کی آمدنی میں 4 گنا اضافہ

ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کی آمدنی میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دوران ویڈیو کانفرنسگ ایپ زوم کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ زوم ایپ کی مقبولیت میں اضافے کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدنی 4 گنا اضافے کے بعد 777.2 ملین ڈالرز ہو گئی ہے۔

سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں تجزیہ کاروں کی جانب سے توقع کی جا رہی تھی کہ زوم کی آمدنی میں 694 ملین ڈالرز اضافہ ہو گا لیکن حقیقت میں یہ اضافہ توقع سے زیادہ رہا۔ خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں متعدد دفاتر میں گھر سے کام کرنے کی پالیسی نافذ ہے جس کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ویڈیو کالنگ ایپلیک یشنز کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔