- الإعلانات -

مہران اڑھائی لاکھ میں خریدیں، مزید جانیئے

آج کے دور میں کون ہوگا جو کار رکھنے کی خواہش نہ رکھتا ہو۔غریب ہو کہ امیر، ہمیں کار ضرور چاہیے ،اور کار اگر سستی ہو تو کیا کہنے۔تو قارئین آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ دوست ملک چین کی ایک معروف کار بنانے والی کمپنی جیانگ نان آٹو نے مہران جیسی دکھنے والی ایک کا ربنائی ہے جو مہران سے بھی سستی یعنی تقریباََ ڈھائی لاکھ کی ہے۔پاکستان میں مہران کار کی قیمت تقریباََ 7لاکھ سے 8لاکھ تک جا پڑتی ہے جو کسی بھی مڈل کلاس کیلئے انتہائی رقم ہے جو افورڈ کرنا کسی بھی طرح ممکن نہیں ۔ مہران کی ہم شکل جیانگ نان ٹی ٹی نامی یہ کار مہران سے زیادہ سستی ہونے کے ساتھ ساتھ تکنیکی طور پر بھی اس سے بہتر ہے۔چار نشستیں، مہران سے بھی سستے سپیئر پارٹس ، ایک لیٹر پٹرول میں 20میل کی ایوریج اور مہران سے زیادہ خوبصورت یہ کار واقعی مکینیکل انجینیئرنگ کا ایک خوبصورت نمونہ ہے.