- الإعلانات -

موبائل فون کی سب سے بڑی کمپنی نوکیا, ہزاروں ملازمین ختم کرنے کا اعلان

موبائل فون کی سب سے بڑی کمپنی نوکیا فن لینڈ میں ایک ہزار سے زیادہ ملازمتیں ختم کردے گی ، اس کا اعلان کمپنی نے گزشتہ روز کیا ہے۔یہ اقدام الکیٹل ۔لوسینٹ کے ساتھ اس کے ادغام کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے اقدامات کے پیش نظر کیا جائے گا ،کسی زمانے میں دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون مارکیٹ فن لینڈ کی نوکیا کو حالیہ برسوں میں سمارٹ فون اور ٹیبلٹ مارکیٹ میں سام سنگ اور ایپل نے کچل دیا ہے، تاہم اس نے رواں مہینے کے اوائل میں کہا کہ وہ انتہائی شدید مسابقتی میدان میں دوبارہ واپس آرہی ہے۔