- الإعلانات -

فنگرپرنٹ سے کھلنے والی ’اسمارٹ یوایس بی‘

سان فرانسسكو: دنیا کی پہلی اسمارٹ یوایس بی میں رکھا آپ کا قیمتی ڈیٹا اب کوئی نہیں چراسکتا کیونکہ یہ فنگر پرنٹ سے بند ہوتی اور کھلتی ہے۔ یوایس بی کو واوا ٹچ یوایس بی کا نام دیا گیا ہے جو بہت جلد ایک اور دو ٹیرابائٹ میں گنجائش کے ساتھ جلد دستیاب ہوگی۔اس یوایس بی پر دس افراد اپنے فنگر پرنٹ رجسٹر کرسکتے ہیں۔ اس طرح بہت خفیہ ڈیٹا کو دوسروں سے اوجھل رکھا جاسکتا ہے۔ سان فرانسسکو کی ایک کمپنی نے یہ اہم اختراع کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ پر رکھی ہے اور مکمل تیار ہے لیکن کورونا وبا کے تناظر میں کچھ دیر ہوسکتی ہے۔

فنگرپرنٹ انکرپشن کے ساتھ یہ دنیا کی پہلی جدید ترین ایس ایس ڈی ٹچ، یوایس بی ہے جسے ہر ممکن حد تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ فنگرپرنٹ سے نہ کھلنے کی صورت میں اس کا ڈیٹا کوئی نہیں دیکھ سکتا۔ اگرسیکیورٹی بڑھانی ہے تو اس میں فنگرپرنٹ کے ساتھ پاس ورڈ کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔