- الإعلانات -

فیس بک کی سروس متاثر، سسٹم بیٹھ گیا

سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک کا سسٹم بیٹھ گیا جس کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ فیس بک صارفین کو مسینجر اور انسٹاگرام استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، یہ مسئلہ کسی ایک ملک میں پیش نہیں آیا بلکہ دنیا کے تقریباً ممالک میں سروس متاثر ہوئی ہے۔

فیس بک نے سسٹم میں آنے والی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’صارفین کو فیس بک میسنجر، ورک پلیس اور انسٹاگرام کی سروسز استعمال کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے‘۔کمپنی ترجمان نے کہا کہ ’ہمارے تکنیکی ماہرین خرابی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، جلد ہی سسٹم مکمل طور پر بحال ہوجائے گا‘۔

ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انہیں 1 ہزار 800 سے زائد فیس بک اور 350 سے زائد انسٹاگرام صارفین کی سروس خراب ہونے شکایات موصول ہوئیں‘۔فیس بک کی سروس میں اچانک تعطل کی وجہ سے ہزاروں صارفین کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکا، یورپ، کینیڈا، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک اور ان