- الإعلانات -

ہر انسان کا شوق پورا، عام انسان کا بھی خلاء میں جانا ممکن

خلاء کی سیر کرنا ہر انسان کا شوق ہے لیکن اسے پورا کرنا ایک عام انسان کے بس کی بات نہیں ہے تاہم اب چین نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق انسان کے لئے خلاء میں جانا اب ناممکن نہیں رہا ۔چین کی ایک ہائی ٹیک کمپنی نے ایسا پیرا شوٹ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے انسان خلاء کا سفر کامیابی کے ساتھ کر سکے گا۔ آئندہ چند مہینوں میں پیراشوٹ سوٹ میں تجرباتی بنیادوں پر کمپنی کے ملازم کو خلاء میں بھیجا جائے گا۔ خلاء کی سیر کرنے والوں کے خواہشمند چینی شہریوں نے کمپنی میں اپنی رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا ہے.