- الإعلانات -

صارفین کیلئے خوشخبری، ٹوئٹر نے بڑا اعلان کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔نئے فیچرز ٹوئٹر صارفین کے تجربے کو ڈرمائی حد تک بدل دیں گے، کمپنی نے نئے فیچرز جن میں کمیونٹیز، ٹپنگ اور اکاؤنٹ سبسکرائپشن اور سپر فالوز سے متعلق آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ بالا فیچرز ٹوئٹر میں متعارف کرائے جائیں گے، کمیونٹیز فیس بک گروپ جیسا فیچر ہے جس سے صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر اکٹھے ہونے کا موقع ملے گا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم صارفین کے لیے نئے تجربات کو تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ نئے فیچر کے تحت لوگ اپنی دلچسپی کے مطابق ٹوئٹ کو لائک او اکاؤنٹ کو فالو کرسکتے ہیں۔ٹوئٹر اکاؤنٹ ویری فائی کرانے کے خواہش مند صارفین کے لیے خوشخبری ,کمپنی نے بتایا کہ نئی حکمت عملی سے انفلوئنسرز اور کرییٹرز کو فائدہ پہنچے گا۔

ٹوئٹر میں ٹپنگ اور سپر فالوز جیسے فیچرز کا بھی اضافہ کیا جائے گا، البتہ کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ٹپنگ فیچر کیسے کام کرے گا مگر یہ عندیہ دیا کہ کمپنی کے طویل مواد اور سبسکرائپشن پر مبنی ہوگا۔ خیال رہے کہ تمام نئے فیچرز ابھی تجرباتی مراحل میں ہیں جنہیں عنقریب متعارف کرایا جائے گا