- الإعلانات -

اندھیرے میں چمکنے والی شارک کی اقسام دریافت

آکلینڈ: سائنس دانوں نے نیوزی لینڈ کے قریب گہرے پانی میں اندھیرے میں چمکنے والی شارک کی تین اقسام دریافت کرلیں۔

گہرے پانی میں چمکتی ہوئی آبی حیات کی موجودگی عام ہے لیکن کائٹ فن، لیک بیلی اور سدرن لینٹرن شارکوں میں چمکنے کا عمل پہلی بار تحریری شکل میں ریکارڈ کیا گیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان میں 6 فٹ لمبی کائٹ فن شارک بھی شامل ہے جو اندھیرے میں چمکنے والی دنیا کی سب سے بڑی مہرے دار حیات ہے یعنی ریڑھ کی ہڈی رکھنے والا جانور ہے۔نیوزی لینڈ اور بیلجیم کے سائنس دانوں پر مشتمل ریسرچ ٹیم نے یہ اقسام دریافت کی ہیں جس پر مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آبی حیات کو سمجھنے میں یہ دریافت انتہائی اہم ہے کیونکہ کرہ ارض میں آبی نظام پر سب سے کم تحقیق ہوئی ہے۔سائنس دانوں کے مطابق چمکنے والی شارک کو سمجھنے میں مزید تحقیق کی جائے گی۔