- الإعلانات -

باربی ڈول بھی خلا کا سفر کرے گی

ماسکو: بچوں کی پسندیدہ گڑیا باربی ڈول بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا کے سفر کے لیے تیار ہوگئی۔ روس کی واحد خلا باز سے متاثر دنیا کی مقبول ترین ’باربی ڈول‘ کا نیا ایڈیشن متعارف کروادیا گیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی باربی ڈول متعارف کرانے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور تحقیق کے شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ چھتیس سالہ انا کیکینا روس کی پہلی خاتون ہیں جو خلا کا سفر کرنے جارہی ہیں، 58 برس قبل ویلنٹینا ٹریشکووا خلا میں جانے والی دنیا کی پہلی خاتون تھیں۔

پہلی روسی خاتون خلا باز آئندہ برس کے آخر میں خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی جہاں ان کے ساتھ معروف باربی ڈول بھی جائے گی۔ روسی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلا باز باربی ڈول یہ پیغام دیتی ہے کہ کوئی بھی خواب حقیقت میں تبدیل ہوسکتا ہے، آپ کو خود پر یقین کرنا اور آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل باربی ڈول کو سائنس دان کے روپ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔