- الإعلانات -

پرائیویسی سے متعلق واٹس ایپ کی پہلی اشتہاری مہم کا آغاز

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرائیویسی پالیسی میں ردوبدل کی خبروں کے بعد برطانیہ اور جرمنی میں آج سے اشتہاری مہم کا آغاز کردیا جس کا مقصد لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

یہ مہم فی الحال ان دو ممالک میں شروع کی گئی ہے اوربعدازاں اسے عالمی سطح پر بھی متعارف کروایا جائے گا۔
مہم کا آغاز واٹس ایپ کے قوائد و ضوابط کو لے کر عوام میں پائی جانیوالی تشویش اور شدید ردعمل کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ مہم صارفین کو اس بات کی یاددہانی کروانے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کو صارفین کی پرائیویسی کا خیال ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا استعمال کررہا ہے جس کے مطابق ایپلی کیشن کے پیغامات تھرڈ پارٹی نہیں پڑھ سکے گی بلکہ صرف پیغامات بھیجنے والا اور موصول کرنے والا ہی پڑھ سکے گا۔