- الإعلانات -

گوگل کا آپریٹنگ سسٹم اور ایپس کی مارکیٹ میں طاقت کا غلط استعمال، لاکھوں ڈالر جرمانہ

(حسنات بلوچ)امریکی انٹرنیٹ کمپنی گوگل پر جنوبی کوریا میں کئی ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کی جانب سے تقریبا 150 ملین ڈالر کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ گوگل نے آپریٹنگ سسٹم اور ایپس کی مارکیٹ میں اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق گوگل گروپ نے اسمارٹ فون مینوفیکچررز کو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ورژن انسٹال کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔
جنوبی کوریا نے گزشتہ روز ایک ایسا نیا قانون متعارف کروایا تھا، جس کا مقصد ایپس اور گیموں کی دنیا میں اس کی اجارہ داری کو کم کرنا ہے۔