- الإعلانات -

ٹویٹر نے 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کردیے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کردیے۔

ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے 3 ہزار سے زائد ان اکاؤنٹس کو بند کردیا ہے جو ریاست سے منسلک معلومات کے حوالے سے کام کررہے تھے۔ کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے گورننس کے مسائل کا مطالعہ کرنے کے لیے 2022 کے شروع میں ماہرین پر مشتمل ایک ریسرچ کنسورشیم شروع کرے گی۔

ٹویٹرانتظامیہ نے بتایا کہ بند کیے گئے 3465 اکاؤنٹس میں سے 2160 کا تعلق چین سے تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹویٹر نے غلط معلومات پھیلانے والے صارفین کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 7 کروڑ اکاؤنٹس معطل کردیے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے مختلف ممالک سے چلائے جانے والے 70 ملین (7 کروڑ) سے زائد اکاؤنٹس کو غلط معلومات اور خبریں پھیلانے کی بنیاد پر بند کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہماری کوشش ہے کہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی صارف ہمارے پلیٹ فارم سے ایسا مواد پوسٹ نہ کرے جس کی وجہ سے دوسروں کے جذبات مجروح ہوں یا پھر ان کی معلومات کا غلط استعمال کیا جائے‘۔