- الإعلانات -

گوگل نے بڑی تبدیلی کر دی

ریو اولمپکس 2016کا برازیل میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہو چکا ہے اور اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔برازیل کے شیر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے اِس اولمپک مقابلے میں اٹھائیس مختلف کھیل شامل ہیں جس میں دو سو چھ ممالک کے گیارہ ہزار اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ریو اولمپکس کے حوالے سے جاری کئے گئے گوگل کے اس نئے ڈوڈل میں مختلف پھل کچھ گیمزکھیلتے دکھائی دے رہے ہیں۔گوگل نے اس نئے ڈوڈل کے ساتھ ساتھ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کیلئے  فروٹ گیم کے نام سے موبائل گیم بھی متعارف کیا ہے۔واضح رہے ریو اولمپکس مقابلے اکیس اگست تک جاری رہیں گے۔