- الإعلانات -

چاند پر پراسرارجھونپڑی ،،سائنسدانوں نے حقیقت کا پتہ لگا لیا

چینی خلائی گاڑی نے چاند پر موجود پُراسرار جھونپڑی کی حقیقت کا پتہ لگالیا، سائنس دانوں نے پُراسرار شے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنہ 2019 سے چاند پر موجود چینی خلائی گاڑی "یوٹو 2 روور” نے دسمبر 2020 میں چاند کے شمالی حصّے میں پُراسرار شے (جھونپڑی یا گھر) کی تصویر کیمرے میں محفوظ کی ہے، جسے دیکھ کر سائنسدان حیرت زدہ رہ گئے تھے۔

چینی ماہرین نے چٹان کی ساخت دیکھتے ہوئے اسے جیڈ ریبٹ سے تشبیہ دی ہے کیوں کہ وہ کسی خرگوش کی طرح نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ چینی خلائی گاڑی یو ٹو 2 روور چاند کے تاریک حصّے پر اترنے والی دنیا کی پہلی خلائی گاڑی ہے