- الإعلانات -

کیا مستقبل میں سم کارڈ کی ضرورت ختم ہوجائے گی؟

کوالکوم موبائل فون میں لگنے والے سم کارڈ کا متبادل پیش کردیا جس کے بعد فزیکل اور ای سم کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

موبائل میں ای سم کو ڈیوائس کے پراسیسر میں نصب کیا جائے گا جس کے بعد فزیکل سم کی جگہ ختم ہوجائے گی اور اس کی جدہ موبائل کے دیگر پرزہ جات پر کام ہوگا۔ کوالکوم نے ووڈا فون اور ٹھالیز کیساتھ مل کر نئی انٹیگریٹڈ سم (آئی سم) تیار کی ہے۔

آئی سم کے کانسیپٹ کا مظاہرہ سام سنگ کے گلیکسی زی فلپ 3 پر کیا، جس میں ای سم کی نسبت صرف اتنا فرق ہے کہ ای سم میں ڈیٹا پراسیس کرنے کےلیے علیحدہ چپ کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ آئی سم میں سم سروس کیلئے اضافی اسپیس کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ مارکیٹ میں اولین آئی سم ڈٰوائسز کب تک متعارف کرائی جاسکتی ہیں۔