- الإعلانات -

شارک جو 400 سال تک زندہ رہ سکتی ہے

میامی: حال ہی میں کی جانے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق گرین لینڈ میں پائی جانے والی شارک کی عمر 400 سال تک طویل ہوسکتی ہے۔

اس طرح یہ زمین پر سب سے طویل العمر ریڑھ کی ہڈی والے جاندار ہوسکتے ہیں۔

یہ تحقیق گرین لینڈ انسٹیٹیوٹ آف نیچرل ریسورسز میں کی گئی۔ اس سے قبل کوپن ہیگن کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق ان مچھلیوں کی عمر کا دورانیہ 272 سال ہوتا ہے.

سائنسدانوں کے مطابق ان شارکس کی افزائش بہت سستی سے ہوتی ہے اور ان کی جسمانی لمبائی میں صرف ایک سینٹی میٹر سالانہ اضافہ ہوتا ہے۔ یہی ان کی طویل العمری کی وجہ ہے.