- الإعلانات -

ایسا کمپیوٹر بنا لیا گیا کہ خصوصیات سن کر آپ بھی خریدے بغیر رہ نہیں پائیں گے

سان فرانسسکو (آئی این پی)فینٹیم ٹیکنالوجی کمپنی لمٹیڈ سی پی یو کا جد ید ترین ماڈل 64۔کورے متعارف کرارہی ہے ، اس کے ساتھ ایک پروٹوٹائپ کمپیوٹر سرور بھی متعارف کرایا جائے گا ، کمپنی کا ہیڈ کوآرٹر شمالی چین کے شہر ٹیان جن میں ہے اس کا دعویٰ ہے کہ اس کا ایف ٹی 2000/64سی پی یو 4.8ارب ٹرانزسٹر 25.38ملی میٹر کی چوڑی ڈائی اور 25.38 ملی میٹر کی لمبائی کے ساتھ شامل ہیں جس میں 55ملی میٹر کی چوڑائی اور 55ملی میٹر کی لمبائی کا چپ پیکج بھی شامل ہے ، اپنی قسم کا جدید ترین سی پی یو ہے فینٹیم کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ وہ ہزاروں سسٹم بلڈرز کو سی پی یو سپلائی کرچکی ہیں جن میں سرکاری ادارے ، مواصلاتی بزنس ، کمپنیاں اور دیگر نجی ادارے شامل ہیں ۔