- الإعلانات -

فیس بک ویڈیوز کو ٹیلی ویژن پر دیکھنا ہو گیاآسان

لندن: اکثر ہم چاہتے ہیں کہ جو ویڈیوز ہم سمارٹ فون یا کسی لیپ ٹاپ اور پی سی پر دیکھنے کی بجائے ٹیلی ویژن پر بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ مگر اب فیس بک ٹیکنالوجی کے ماہرین کی کوششوں سے یہ ممکن ہو گیاہے کہ سمارٹ فون ، کمپیوٹر کی طرح فیس بک کی ویڈیوز کو ٹیلی ویژن پر دیکھا جا سکے ۔فیس بک انتظامیہ کے مطابق اپیل ٹی وی اور گوگل کروم جیسی کاسٹ کی طرح کی ڈیوائسز لگانے سے آپ ٹیلی ویژن پر بھی فیس بک کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ فیس بک دیکھنے کا طریقہ کچھ اسطرح ہے ۔اپنے فون یا ڈیسک ٹاپ پر مطلوبہ ویڈیو تلاش کریں ۔ پھر اسے اوپن کر کے اسکے اوپر دائیں کونے میں ٹی وی کے نشان پر کلک کریں۔اس کے بعد اس ڈیوائس کا انتخاب کریں جس کو استعمال کرکے آپ ٹی وی پر ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں۔اب فیس بک پر ویڈیو چلائیں ۔ ویڈیو دیکھتے ہوئے آپ فیس بک پر دوسرے کام جیسے نیوز فیڈ وغیر ہ بھی آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔