- الإعلانات -

بجلی سے چلنے والی بسیں اور ٹرک سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

بیجنگ:  چین میں بجلی سے چلنے والی کاروں کے بعد بسیں، ٹرک اور ٹیکسیاں بھی سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے لئے سنکیانگ میں دس ہزار سے زائد چارجنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ چین میں بجلی سے چلنے والی کاروں کی کامیابی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ بجلی سے چلنے والی بسیں، ٹرک، صفائی کی گاڑیاں اور ٹیکسیاں بھی تیار کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ارمچی اور ترپان سمیت دیگر شہروں اور اہم سیاحتی مقامات میں بجلی کی گاڑیوں کو فروغ دیا جائے گا۔