- الإعلانات -

ٹیکنالوجی کے آسمان پر نیا ستارہ ، 5 جی کا لوگو متعارف

گلڈ فورڈ (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دوڑ میں نئی منزل کا تعین یقینی، 5 جی(5G) کا نیا لوگو متعارف کرا دیا گیا۔ صارفین کی خوشیاں ساتویں آسمان پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید دور میں برق رفتار انٹرنیٹ سب سے بڑی خواہش کو سامنے رکھتے ہوئے سائنس دانوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے عزم کیا جس کا پہلا ثبوت لوگو کی شکل میں لوگوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق فائیو جی سروسز ملی میٹر ویو کی بنیاد پر کام کریں گی اور صارفین کو حیرت انگیز انٹرنیٹ سرفنگ کا موقع فراہم کریں گی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس کی رفتار ایل ٹی ای ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ سے ایک ہزار گنا زیادہ تیز ہوگی۔

واضح رہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی ابھی تک متعارف نہیں کرائی گئی ہے۔ کچھ ممالک جن میں چین، جاپان، جنوبی کوریا سمیت برطانیہ نے 2020 میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔