- الإعلانات -

آئی فون 5 والوں کے لیے فیس بک میسنجر کی سہولت ختم

وین ڈیسک : آئی فون رکھنے والے صارفین سن لیں بہت سوں کے فیس بک میسنجر تین دن بعد بند ہونے جا رہے ہیں، فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ جن صارفین کے پاس آئی فون تھری،فور اور فائیو ہیں انہیں میسنجرکی سہولت نہیں دی جا سکتی۔

Channel24-HD-Messenger-Flowers

ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ فون سمیت صارفین کی ایک بڑی تعداد نے حیرت کا اظہار کیا ہے، فیس بک کا کہنا ہے کہ آئی فون 5 یا اس سے پرانے فون رکھنے والے صارفین اپنا سسٹم اپ گریڈ کریں یا فیس بک لائٹ پر چلے جائیں کیونکہ فیس بک نے انہیں میسنجر کی سہولت دے دی تو بھی وہ اس سہولت کا فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے ۔