- الإعلانات -

متوسط طبقے کیلئے اوپو کا نیا اسمارٹ فون ’سیلفی ایکسپرٹ F3‘ متعارف

لاہور: مشہور کیمرا فون برانڈ ’’اوپو‘‘ (OPPO) نے اپنے گروپ سیلفی ٹرینڈ کو مضبوط تر بناتے ہوئے ایک اور ’سیلفی ایکسپرٹ F3‘ جاری کردیا ہے جس کی قیمت 34,899 روپے ہے اور یہ متوسط طبقے کے خریداروں کےلیے موزوں ترین ہے۔ گروپ سیلفی جنریشن میں F3 وہ دوسرا ڈیوئل سیلفی ایکسپرٹ کیمرا فون ہے جسے حال ہی میں جاری کیے گئے F3 پلس کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے، F3 ڈیوئل سیلفی کیمرا کی سب سے نمایاں خصوصیت انفرادی سیلفی کےلیے اس کا 16 میگاپکسل سیلفی کیمرا جبکہ گروپ سیلفی کےلیے اس میں ایک اضافی وائیڈ اینگل لینس دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں F3 کی فروخت 13 مئی سے شروع ہوگی جبکہ پری آرڈر کا آغاز 5 مئی سے کردیا گیا ہے جو 12 مئی تک جاری رہے گا۔ اس برانڈ کی پری آرڈر اینٹریز میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے ان 8 خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا جو لندن میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل دیکھ سکیں گے۔

اوپو F3 کے نمایاں فیچرز

اسکرین سائز: 5.5 انچ

ریزولیوشن: ایف ایچ ڈی (1080×1920 پکسلز)

ٹچ پینل/ ٹائپ: 2.5 ڈی، کورننگ گوریلا گلاس 5

پچھلا کیمرا: 13 میگاپکسل، ڈیوئل پی ڈی اے ایف

پچھلا اپرچر: f/2.2

فرنٹ کیمرا: 16 میگاپکسل

فرنٹ کیمرا (وائیڈ اینگل): 8 میگاپکسل، الٹرا وائیڈ اینگل

پچھلی فلیش: ایل ای ڈی فلیش

آپریٹنگ سسٹم: اینڈروئیڈ 6.0 پر مشتمل ’کلر او ایس 3.0‘

پروسیسر: ایم ٹی6750ٹی (اوکٹا کور 1.5 گیگاہرٹز)

جی پی یو: مالی ٹی 86 ایم پی 2

ریم: 4 گیگابائٹ

اسٹوریج: 64 گیگابائٹ (128 جی بی تک گنجائش والے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ)

بیٹری: 3200 ایم اے ایچ

سم کارڈ ٹائپ: ڈیوئل نینو سِم، فور جی

جی پی ایس: سپورٹ موجود

بلیو ٹوتھ: 4.0

وائی فائی: 802.11 a/b/g/n، 2.4 گیگاہرٹز، 5 گیگاہرٹز

اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ کا کہنا ہے کہ ’’اوپو (OPPO) میں ہمیشہ ہمارے صارفین ہماری اوّلین ترجیح رہے ہیں اور سنگِ میل ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین مصنوعات کے ذریعے ان کی ضروریات پوری کرنے اور امیدوں پر پورا اُترنے کا اپنا وعدہ ہم نے ہمیشہ نبھایا ہے۔ اپنے صارفین کی آراء اور معاونت کی بدولت آج ایک بار پھر ہمیں یہ موقعہ ملا ہے کہ ایک ایسا لاجواب اسمارٹ فون آپ کی خدمت میں پیش کریں جس کے ڈیوئل سیلفی کیمرے کی مدد سے آپ اپنی قیمتی اور خوشگوار یادوں کو اور بھی حسین انداز میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈیوئل سیلفی کیمرا F3 کے باعث ’گروپ سیلفی‘ کا تازہ رجحان ایک نئے مفہوم سے آشنا ہوگا جو ’’سیلفی ایکسپرٹ‘‘ کی حیثیت سے ہمارے مقام کو مضبوط تر بنائے گا‘‘۔

ڈیوئل سیلفی کیمرا: ایک سیلفی کےلیے، ایک گروپ سیلفی کےلیے

’’ایک سیلفی کےلیے، ایک گروپ سیلفی کےلیے‘‘ دراصل ایک ایسے ڈبل ویو گروپ سیلفی کیمرا کا ترجمان ہے جو وسیع تر منظر کا احاطہ کرتا ہے، یعنی عام سیلفی کیمرا کے مقابلے میں دوگنا وسیع منظر! 6P عدسہ اس کیمرے سے لیے گئے عکس میں بلند پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھتا ہے اور عکس میں دھندلاہٹ کو کم سے کم کرتا ہے۔ اس طرح یہ آپ کو بہترین گروپ سیلفی کی یقین دہانی مہیا کرتا ہے۔

انفرادی سیلفی لینا چاہتے ہیں تو دوسرا فرنٹ کیمرا استعمال کیجئے جس کا ریزولیوشن 16 میگا پکسل ہے اور جو 3/1 انچ سینسر اور بڑے f/2.0 اپرچر سے لیس ہے۔ یہ بہترین ڈائنامک رینج کے علاوہ تصویروں کو زندگی سے بھرپور رنگ بخشنے اور بصری شور (آپٹیکل نوائس) کم سے کم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ سابقہ F1s سے موازنہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اوپو نے اسے اور بھی خوب تر بناتے ہوئے اعلی کارکردگی کی نئی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔ اگر پس منظر میں بہت تیز روشنی بھی ہو تب بھی اس سے لی گئی سیلفی اوور ایکسپوز نہیں ہوگا اور مجموعی طور پر پورا عکس حقیقت سے قریب تر دکھائی دے گا۔ اسی طرح اگر روشنی کم ہو یا رات کا وقت ہو تو یہ بصری شور کو اس خوبی سے کم کرتا ہے کہ تصویر نہ صرف صاف آتی ہے بلکہ اس میں رنگوں کی قدرتی شوخی بھی برقرار رہتی ہے۔

چہرے شناخت کرنے کےلیے بلٹ اِن ٹیکنالوجی کی بدولت F3 جب یہ دیکھتا ہے کہ فریم میں تین سے زیادہ چہرے موجود ہیں تو خودکار طور پر اپنے صارفین سے ’گروپ سیلفی‘ موڈ پر منتقل ہونے کےلیے کہتا ہے۔ صارفین اپنی سہولت کے حساب سے گروپ سیلفی کھینچ سکتے ہیں اور اس دوران ایک ہاتھ سے سیلفی لیتے دوران عکس کا معیاربھی متاثر نہیں ہوتا۔

اوپو F3 ایک عدد 13 میگاپکسل والے پچھلے کیمرے سے بھی لیس ہے جس میں 3/1 انچ سینسر موجود ہے۔ یہ روشنی کم ہونے پر اپنی حساسیت میں بہت اضافہ کرسکتا ہے تاکہ رات کے وقت بھی تصویر کا اعلی معیار حاصل ہو۔ پی ڈی ای ایف ٹیکنالوجی اسے تیز رفتاری سے ہموار تصاویر کھینچنے کے قابل بناتی ہے۔ یہاں تک کہ F3 متحرک چیزوں پر بھی پریشانی کے بغیر فوکس کرسکتا ہے۔ غرض کہ خاص لمحوں کی زبردست تصاویر کھینچنا اس سے پہلے اتنا آسان نہ تھا۔

کھینچی گئی تصویر کی خوبصورت کو چار چاند لگانے کےلیے اوپو کا خاص امیج ایڈیٹنگ سافٹ ویئر ’’بیوٹیفائی 4.0‘‘ اس کے دونوں فرنٹ سیلفی کیمروں اور عقبی کیمرے کےلیے کارآمد ہے۔ یہ صارفین کو سہولت دیتا ہے کہ وہ ’’بیوٹی فکیشن‘‘ کے کئی موڈز میں سے کوئی ایک منتخب کرتے ہوئے اپنی کھینچی ہوئی تصویروں میں پسندیدہ ترین بصری اثرات شامل کرسکیں۔

اس میں اور بھی کئی فیچرز ایسے ہیں جو آپ کے سیلفی کے تجربے کو اور بھی زیادہ پرلطف بناتے ہیں جیسے کہ پام شٹر جس کے ذریعے آپ آٹومیٹک سیلفی کاؤنٹ ڈاؤن ایکٹیویٹ کیجئے، کیمرے کے سامنے آکر ہاتھ ہلائیے، اور وہ خود ہی آپ کی سیلفی کھینچ لے گا۔

وہ تمام بہترین فنکشنز جن کی آپ کو ضرورت ہے

F3 ایک اوکٹاکور پروسیسر، 4 گیگابائٹ ریم اور 64 گیگابائٹ روم سے لیس ہے جن کے پس پشت کلر او ایس 3.0 کارفرما ہے تاکہ بہترین معیار کی حامل بے عیب تصاویر حاصل ہوسکیں۔ اس میں ٹرپل سلاٹ کارڈ ٹرے نصب ہے جس میں بیک وقت دو نینو سم کارڈز اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ لگائے جاسکتے ہیں۔

F3 اپنی 3200 ایم اے ایچ بیٹری کی بدولت زیادہ توانائی ذخیرہ کرسکتا ہے اور یوں زیادہ لمبے وقت تک چارج رہتا ہے۔ اصل سے قریب تر تجرباتی حالات میں اس کی بیٹری مسلسل 15 گھنٹے تک کام کرتی رہی! اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کو دورانِ سفر پاور بینک ہر وقت ساتھ رکھنے یا چارجر تلاش کرتے رہنے کی جھنجھٹ سے آزادی حاصل ہوجائے گی۔

تخلیے یعنی پرائیویسی کی حفاظت بھی ایک اہم اور نمایاں ترجیح ہے۔ F3 میں جدید سالڈ اسٹیٹ فنگر پرنٹ ریڈر استعمال کیا گیا ہے تاکہ آپ کا ہلکا سا لمس بھی اس کا لاک کھولنے کےلیے کافی رہے۔ فنگر پرنٹ ریڈر میں ہائیڈروفوبک ممبرین بھی شامل ہے جس کی بدولت یہ صارف کی نمی والی انگلیوں تک کو درست طور پر محسوس کرکے فوری شناخت کرسکتا ہے۔

حیرت انگیز ڈیزائن اور ہنرمندی کا شاہکار

اپنی 5.5 انچ والی ہلکی اور پتلی باڈی کے ساتھ آرام دہ گرفت کے معاملے میں F3 کا کوئی ثانی نہیں۔ نفیس دھات سے بنے ہوئے اس کے بیک پینل پر ہموار ٹیکسچر گرد کو دور رکھتے ہوئے اسے تھامنے میں ایک منفرد لطف کا باعث بنتا ہے۔ غرض F3 کی تمام چھوٹی چھوٹی جزئیات یکجا ہو کر اسے کلاسیکی حسن و وقار کا مرقع بناتی ہیں۔ اِن سیل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے F3 کا ایف ایچ ڈی اِن سیل ڈسپلے عام اسکرین کی موٹائی کے مقابلے میں صرف ایک چوتھائی موٹائی کا حامل ہے؛ اور یوں اسکرین پر بننے والا عکس روشن تر ہوتا ہے بلکہ انجذاب کی شرح بھی زیادہ ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اوپو F3 کی اسکرین سورج کی روشنی میں بھی نمایاں طور پر زیادہ روشن اور جاندار رنگوں سے بھرپور نظر آئے گی۔