- الإعلانات -

انسٹاگرام لائیکس فروخت کرنے والی وینڈنگ مشین

انسٹاگرام استعمال کرنے والے ہر صارف کو ہی اپنی پوسٹ کی گئی تصاویر پر زیادہ سے زیادہ لائیکس کی خواہش ہوتی ہے اور اب آپ ایک وینڈنگ مشین کے ذریعے اپنی یہ تمنا پوری کرسکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک ایسی وینڈنگ مشینن نصب کی گئی ہے جو فرضی انسٹاگرام لائیکس فروخت کرتی ہے۔

لوگ چند سو یا ہزار لائیکس کو منتخب کرکے اپنے اعتماد کو بڑھا سکتے ہیں، کم از کم بنانے والی کمپنی کا تو یہی کہنا ہے۔

ایک ڈالر سے بھی کم خرچ کرکے آپ اپنی نئی تصویر پر 100 انسٹاگرام لائیکس حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ 850 ڈالر خرچ کریں تو آپ ڈیڑھ لاکھ فالورز خرید سکتے ہیں جو کہ ہر پوسٹ پر ڈیڑھ ہزار لائیک کی ضمانت دیتے ہیں۔

اس مشین کو سب سے پہلے ایک صحافی الیکسی کووالیو نے دیکھا اور ٹوئیٹ کیا۔