- الإعلانات -

بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 3 ہزار ڈالرز سے تجاوز

ورچوئل کرنسی  بٹ کوائن نے پہلی بار تین ہزار ڈالرز کی حد کو عبور کرلیا ہے اور اسکے ایک سکے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس وقت دنیائے انٹرنیٹ کی اس کرنسی کے ایک یونٹ یا یوں کہہ لیں کہ ایک روپے کی قیمت 3398 ڈالرز (3 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد) پر پہنچ چکی ہے۔

یعنی ایک بٹ کوائن سے ساڑھے ساتھ تولے تک سونا خریدا جاسکتا ہے۔

اس کرنسی میں یہ نمایاں اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ سال اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا اور دوسری کرنسی کو بٹ کوائن کیش کا نام دیا گیا۔