- الإعلانات -

آپ کو صبح ہر حال میں جگانے والی اپیس

فلاڈیلفیا: اگر آپ کو میری طرح صبح بیدار ہونے میں مشکل پیش آتی ہے تو اس مضمون میں جگانے والی کئی دلچسپ اور کارآمد ایپس پیش کی جارہی ہیں۔ لیکن خبردار یہ ایپس بہت ڈھیٹ ہیں اور انہیں بند کرنے کے لیے بار بار سنوز بٹن دبانے سے کام نہیں چلے گا۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ الارم بند ہوجائے تو جاگیں اور ایک سیلفی لیں تب کہیں جاکر الارم بند ہوگا۔ ایک اور ایپ میں آنکھیں کھول کر ویڈیو گیم کھیلیں یا کوئی پزل حل کریں تب ہی اس الارم کی چیخ پکار بند ہوتی ہے۔ تو پہلے پیشِ خدمت ہے انتہائی گہری نیند والوں کو اٹھانے والی ایپ۔